• An Image Slideshow
  • An Image Slideshow
  • An Image Slideshow
اتوار, 05 ستمبر 2010
جنرل سٹینلے میک کرسٹل کا جواب

 

 

 

 

آج صبح صبح ملک کے ایک بڑے اخبار میں ایک کارٹون دیکھا  جس میں جنرل مشرف امریکی جنرل سٹینلے میک کرسٹل سے فون پر بات کر تے ہوئے کہتا ہے کہ جنرل تو چپ چاپ گھر کیوں چلا گیا مارشل لاء کیوں نہیں لگایا۔

کارٹون میں جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ مگر میں نے جب سے یہ کارٹون دیکھا ہے میں سوچ رہا ہوں کہ اس کا جواب جنرل میک کرسٹل کی زبانی دے ہی دوں

تو جناب جنرل کا جواب یہ ہو گا کہ او جنرل مارشل لاء اس ملک میں لگا کرتے ہیں جہاں کی عوام جمہوریت سے تنگ آچکے ہوں ، جہاں کی عوام بڑی گاڑی ، بڑا نام ،بڑا خاندان دیکھ کر ووٹ دیتے ہوں۔ مارشل لاء ان ملکوں میںلگا کرتا ہے جہاں کے وزیر یہ کہیں کہ ہم عوام کو روٹی نہیں دے سکتے وہ اپنے بچے ہمارے پاس چھوڑ جائیں،

مارشل لاء اس ملک میں لگا کرتے ہیں جہاں دستی اور جٹ جعلی ڈگریوں کے باوجود کامیاب ہو جائیں،مارشل لاء ان ملکوں میں لگا کرتے ہیں جہاں کے ارکان پارلیمنٹ بھوک سے تنگ آ کر خود کشی کرنے کے عمل کو قدرتی عمل قرار دیں۔ مارشل لاء اس ملک میں لگا کرتے ہیں جہاں کے حکمرانوں کو خلیفہ بننے کا شوق ہو ۔

باقی آپ خود سمجھ دار ہیں۔

 



 
  • An Image Slideshow
  • An Image Slideshow
  • An Image Slideshow