| لطیف کھوسہ کا وزیر اعظم کو دکھ بھرا خط، عہدے سے ہٹانے پر شکوہ |
|
لطیف کھوسہ نے خود کو انچارج کے عہدے سے ہٹانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بطور مشیر بے اختیار تھے، وہ خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں ان پر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔جن کی کوئی حقیقت نہیں اگر ان سے یہ عہدہ واپس لیا گیا ہے تو کابینہ میں مشکل سے ہی کوئی رکن ہوگا جس کیخلاف میڈیا نے نہ لکھا ہو ۔ نیوز ایجنسی کے پاس موجود خط میں لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی شکوہ کیا کہ انہوں نے بار بار ملاقات کیلئے درخواست کی لیکن انہیں ملاقات کا وقت نہ دیا گیا جبکہ دوسری طرف سیکرٹری آئی ٹی اکثر وزیر اعظم ہائوس میں موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری آئی ٹی کو ہٹانے یا پھر جبری رخصت پر بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ لطیف کھوسہ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کی تعریف کی اور خود کو پارٹی وفادار قرار دیا۔ Source:Report of Muhammad Asad Chaudhry |
























